Visit of Bibi Qulab , The Nanny of Nawab of Bahawalpur

 مقبرہ کلاب بی بی (خدمتگار) دائی صاحبہ نواب آف بہاولپور ثالث واقع قدیمی ملوک شاہ قبرستان۔آپ کی پیدائش بمطابق معلومات کندہ مقبرہ سنہ 1228 تا 1265 (سمجھنے میں غلطی باقی الامکان)۔مقبرے کی بات کی جائے تو فن تعمیر کا شاہکار مگر وقت کی ستم ظریفی اور ہماری بے توقیری کا جیتا جاگتا ثبوت۔نقش و نگار ایسے کہ دیکھ کر بنانے والے ہاتھوں پر رشک آئے۔فن تعمیر میں وہی یکسانیت جو قلعہ دیراوڈ کے جانوادہ نوابین کے مقبروں میں دیکھنے کو ملتی ہے۔مگر ایک بات جو مقبرے سے سیکھنے کو ملتی ہے وہ یہ کہ محسن اپنیے عمل سے احسان چکاتے ہیں۔صحیح کہتے ہیں محبت پالنے والے سے بھی اتنی ہی ہوتی ہے جتنی جنم دینے والے سے ہوتی ہے۔ مقبرہ کلاب بی بی بھی اسی محبت کی لازوال داستان سناتا دیکھائی دیتا ہے جہاں ایک پالنے والی شفیق پالن ہار مدفن ہے۔بہاولپور کے شاید آچیدہ لوگ ہی اس مقبرے کے بارے میں جانتے یا معلومات رکھتے ہوں۔مقبرے پر کندہ ایک بورڈ کے مطابق اب یہ مقبرہ بحثیت ورثہ محکمہ آثار قدیمہ کی سپرداری میں ہے مگر مقبرے کی حالت بتاتی کہ شاید محکمہ آثار قدیمہ کب کا وہیں کہیں آس پاس دفن ہو چکا۔آج ہم بھی جا پہنچے اس پالن ہار کے دیار۔۔

 












 

Comments